ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں دمادم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari chairman PPP
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کے عوام نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا اور عوامی مارچ کا تاریخی استقبال کرنے پر گھوٹکی کے عوام کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرایا اور اسی سلیکٹڈ نے فریال تالپور کو رات کے اندھیرے میں جیل بھیج دیا۔ عمران خان کو صوبے سے ایک ووٹ بھی نہیں ملے اور انتخابات میں گھوٹکی کے عوام نے عمران خان کو شکست دی۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کبھی نہیں بھول سکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل میں ہے اور پورے ملک کے عوام اس وقت تکلیف میں ہیں۔ سلیکٹڈ نے ہر شخص کی زندگی مشکل بنا دی ہے یہ تبدیلی نہیں بلکہ تباہی ہے اور یہ نیا پاکستان نہیں بلکہ مہنگا پاکستان ہے۔