(کومل اسلم) لاہوردنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پرآگیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آلودگی کی شرح پھر بڑھ گئی، ایئرکوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح کوٹ لکھپت میں 347، مال روڈ 337، خانہ سلیم 322، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 313، لاہور امریکن سکول 279، انارکلی 275، فتح 263، فدا حسین 262 اور ایف سی کالج 257 ریکارڈ کی گئی۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہوراور گردونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، شہر کا مطلع جزوی ابر رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا، شہر میں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہوگا۔