سٹی 42: ریور راوی منصوبے کے خلاف کسانوں نے احتجاج شروع کر دیا، انتظامیہ نے ایک ایکڑ کی مالیت 2 لاکھ 12 ہزار روپے لگائی، کسان کہتے ہیں کہ 5 سے 6 لاکھ مرلہ زمین بیچی جائے گی، کھلی کچہری میں انتظامیہ اور کسانوں میں لڑائی ہو گئی، حکومتی ارکان نے بھاگ کر جان بچائی۔
ریور راوی منصوبے کی زمینوں کے ریٹس ایوارڈ کرنے کے لیے کھلی کچہری ہوئی، اب تک حکومت دولاکھ 12 ہزار روپے ایکڑ زمین کی مالیت لگائی ہے، جس پر کسان انتہائی ناراض ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کی زمین پر جبری قبضہ ہوا، اب پیسے بھی نہیں دیئے جا رہے، ایکڑ میں زمین لے کر 5 سے 6 لاکھ مرلہ بیچی جائے گی۔
Joined #FarmersProtest in Pakistan
— Tabby ❤️✊️????✨????♂️???????????????????? (@TabbySpence8) March 2, 2021
They are challenging the illegal land grab of over 100,000 acres by #RUDA, 80,000 acres of which is rich farmland
Malik Ghulam explains how they have been offered an insulting $1300 per acre, which will be sold off as luxury housing pic.twitter.com/U9AODgb0eG
کسانوں نے بابک وال بنگلے کی کھلی کچہری میں شدید احتجاج کیا۔ جس پر تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے افراد نےبھاگ کر جان بچائی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں کسانوں سے ان کی زمین کوڑیوں کے دام خرید کر ڈویلپرز کو دی جائیں گی۔ ریاستی جبر اور غنڈہ گردی کی ایسی مثالیں کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔