ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی بدمعاشی،سٹی42 کی ٹیم کوجان سے مارنے کی دھمکی

پولیس کی بدمعاشی،سٹی42 کی ٹیم کوجان سے مارنے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد)عوام کے جان ومال کا خیال کرنے والےخود ہی قانون ہاتھ میں لینے لگے،پولیس نے ویڈیو گیمزکھیلنے والےاکیس لوگوں کو حراست میں لےلیا جبکہ کوریج کے لیے پہنچنےوالی سٹی فورٹی ٹو کی ٹیم کو بھی غیرقانونی حراست میں رکھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی عیاشیاں اور بدمعاشی کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی بدمعاشی کھل کرسامنے آگئی، وحدت کالونی کےعلاقے میں پولیس نے ویڈیو گیمزکھیلنے والےاکیس لوگوں کو حراست میں لےلیا،کوریج کے لیے پہنچنےوالی سٹی فورٹی ٹو کی ٹیم کو بھی ایس ایچ او نے غیرقانونی حراست میں رکھا۔

وحدت کالونی پولیس نےویڈیوگیمزکھیلنے والےاکیس لوگوں کو گرفتارکرکے تھانے میں منتقل کردیا،کوریج کے لیے پہنچنے والی سٹی فورٹی ٹو کی ٹیم کو ایس ایچ او نے ڈیڑھ گھنٹہ تک غیر قانونی حراست میں رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ایس ایچ او نےٹیم کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer