ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم این اے شائستہ پرویز ملک کا ایکسپو سنٹر میں شو کا افتتاح

ایم این اے شائستہ پرویز ملک کا ایکسپو سنٹر میں شو کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان صفدر) ایکسپوسنٹرمیں پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹو پارٹس کے زیراہتمام سالانہ شو کا انعقاد کیا گیا، ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے افتتاح کیا۔

ذرائع کے مطابق ایکسپو سنٹر میں سالانہ آٹوموٹو پارٹس 2018 کے حوالے سے شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے شائستہ پرویزملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اٹالین سفیر سٹیفنیو نےبھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایکسپوسنٹر کا دورہ کیا، مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز میں آٹو پارٹس کا جائزہ بھی لیا۔

ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے خوش آئند عمل ہے اور صعنتیں ایہاں ترقی کر رہی ہیں۔