سٹی 42:انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسہ کی کمی ہوئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.47 روپے سے کم ہوکر 278.46 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.52 روپے پر برقرار رہا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 22 پیسے سستاہوکر 325.86 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 11 پیسے مہنگا ہوکر 376.64 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 7 پیسے کمی سے 76.41 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 74.63 روپے کا ہوگیا۔