ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کے کارڈیالوجی کو تجربہ کار ڈاکٹرز نہ مل سکے

جناح ہسپتال کے کارڈیالوجی کو تجربہ کار ڈاکٹرز نہ مل سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بیشتر شعبوں میں تجربہ کار ڈاکٹرز نہ مل سکے۔
رجسٹرار کارڈیک سرجری کی 12 آسامیوں پر 12 ہی امیدوار آئے۔کوئی امیدوار کارڈیک سرجری میں تجربہ کا حامل نہ مل سکا۔رجسٹرار انستھیزیا کی 15 سیٹوں پر بھی کوئی تجربہ کار ڈاکٹر نہ مل سکا۔
رجسٹرار انستھیزیا کی سیٹوں پر شارٹ لسٹ ڈاکٹرز کا تجربہ صفر  جبکہ ہیلتھ فزیسٹ کی 7 سیٹوں پر شارٹ لسٹ امیدوار بھی ناتجربہ کار نکلے ۔ 
کنسلٹنٹ نیوکلیئر میڈیسن کی 9 سیٹوں کیلئے امیدوار شارٹ لسٹ کیے گئے ۔ کنسلٹنٹ نیوکلیئر میڈیسن شارٹ لسٹ ہونے والے 7 امیدواروں کا تجربہ صفر نکلا ۔ کنسلٹنٹ کارڈیک سرجری کیلئے شارٹ لسٹ 9 میں سے 2 امیدواروں کا تجربہ صفر نکلا ۔ کنسلٹنٹ انستھیزیا کیلئے شارٹ لسٹ 5 میں سے 3 کا تجربہ صفر  نکلا ۔ سینئر کنسلٹنٹ کارڈیالوجی کیلئے شارٹ لسٹ 11 میں سے ایک امیدوار کا کوئی تجربہ نہیں  تھا ۔ کارڈیک انستھیزیا ٹیکنالوجسٹ کی 64 سیٹوں پر 52 صفر تجربہ کے حامل امیدوار شارٹ لسٹ
جناح انسٹیٹیوٹ کی بیشتر آسامیوں پرمطلوبہ تعداد سے زیادہ افراد نے اپلائی بھی نہیں کیا ۔