ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بورڈ کے تحت امتحانات میں شرکت کرنے والے لاکھوں امیدواروں کے لیے بڑی سہولت متوقع ہے، جس کے تحت داخلہ فارم جمع کروانے کے عمل کو مکمل طور پر پیپر لیس بنانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت لاہور بورڈ کے تحت ہر سال تقریباً 6 لاکھ امیدوار میٹرک جبکہ 5 لاکھ سے زائد امیدوار انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کرتے ہیں۔ پرائیویٹ اور پبلک تعلیمی اداروں کے امیدواروں کو آن لائن درخواست جمع کروانے کے باوجود داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی بھی بورڈ میں جمع کروانا پڑتی ہے۔

نئے مجوزہ نظام کے تحت امیدواروں کو مینول داخلہ فارم جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور تمام کارروائی آن لائن مکمل کی جا سکے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ داخلہ فارم کے عمل کو پیپر لیس بنانے سے امیدواروں کو بار بار بورڈ دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اور وقت و اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

ذرائع کے مطابق داخلہ فارم کو مکمل طور پر پیپر لیس کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ پی بی سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔