ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محتسب پنجاب: 72 شہریوں کو 10 کروڑ سے زائد کے واجبات دلوا دیے گئے

محتسب پنجاب: 72 شہریوں کو 10 کروڑ سے زائد کے واجبات دلوا دیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: دفتر محتسب پنجاب نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 72 شہریوں کو 10 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنا دی۔

ترجمان کے مطابق شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر محتسب پنجاب سے رجوع کیا تھا، جس پر ادارے نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

محتسب پنجاب کی مداخلت کے بعد متاثرہ شہریوں کو ان کے واجب الادا رقوم کی ادائیگی کر دی گئی۔

شکایت کنندگان نے مؤثر داد رسی پر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سراہا اور شہری مسائل کے حل میں اس کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔