سٹی42؛مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت بڑھ کر 91.41 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ برینٹ خام تیل 94.29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح اماراتی مربن خام تیل کی قیمت بھی 94.43 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک کے لیے اضافی مالی بوجھ کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ اس کے اثرات مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کی شرح پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔