ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: علامہ اقبال میڈیکل کالج کا سکیورٹی گارڈ مبینہ تشدد سے جاں بحق

لاہور: علامہ اقبال میڈیکل کالج کا سکیورٹی گارڈ مبینہ تشدد سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور کے علامہ اقبال میڈیکل کالج کا سکیورٹی گارڈ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق زبیر نامی سکیورٹی گارڈ نے کالج کے گیٹ پر موٹر سائیکل سواروں کو روکا، موٹر سائیکل سواروں نے تلخ کلامی ہونے پر سکیورٹی گارڈ پر مبینہ تشدد کیا، حالت غیر ہونے پر سکیورٹی گارڈ کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکا۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ گارڈ کی لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے۔ مبینہ تشدد میں ملوث ملزموں کی تلاش جاری ہے۔