عابد چودھری :صوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے۔خواتین کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان خاتون سمیت گرفتار کئے گئے۔
ایس پی کا ناکوں پر ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی سخت چیکنگ جاری ہے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق موبائلز سکواڈ ناکہ سگیاں نے شراب کی سپلائی ناکام بنادی۔ ناکہ پر موجود اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا،گاڑی کی تلاشی پر 100 سے زائد مختلف برانڈ زکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔
ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مزید کارروائی کے لئے چوکی سگیاں کے حوالے کر دیا۔