عابد چودھری: رنگ محل میں نوسرباز بے لگام ،نوسرباز نے سعودی پلٹ شہری کو لالچ دیکر ریال ہتھیالیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق نامعلوم نوسرباز نے شہری کو ریال ڈبل کرنے کا چکما دیا ،شہری کو کرنسی ایکسچینج شاپ پر نوسرباز نے رقم دوگنی کرنے کا جھانسہ دیا،نوسرباز کی شناخت عبداللہ کےنام سے کرلی گئی ہے،ملزم کی شناخت کے باوجود پولیس گرفتار نہ کر سکی۔
نوسرباز شہری سے 80 ہزار روپے ہتھیا کرلے گیا ۔