ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی چوری روکنے کیلئے سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگ گئے

 پٹرول کی چوری روکنے کیلئے سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہورپولیس نےسرکاری پٹرول کی چوری کاتوڑنکال لیا, گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگ گئے.

تفصیلات کےمطابق لاہور پولیس نے کرائم کے ساتھ ساتھ سرکاری پٹرول کی چوری پر قابو پا لیا، لاہور پولیس کی سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پچاس ہزار لیٹر کی چوری روک لی گئی۔

سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے سے پچاس ہزار لیٹر کی بچت ہو گئی، پولیس کا ماہانہ ایک لاکھ ستر ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل کی مد میں خرچ ہو رہا تھا۔

 پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری ڈرائیورز کی جانب سے ایکسٹر پٹرول کی گھپت روکنے سے ایک کڑوڑ پینتیس لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔