ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان: پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا  

گلگت بلتستان: پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ 

گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔

دوسری جانب این آئی ایچ اسلام آباد نے بھی دیامر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔

 خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

گلگت بلتستان کے حکام نے بتایا ہے کہ اس سال 2025ء میں اب تک پولیو وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔