ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن 13 گرفتار، 14 کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا

کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن 13 گرفتار، 14 کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: پنجاب پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری, رواں سال کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائیوں میں 14 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے، 13 کو گرفتار کیا گیا۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے 10 حملے ناکام بنائےگئے، 17 مغوی بازیاب، ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 01 پولیس اہلکار شہید ہوا۔

گزشتہ سال کچہ ایریاز میں پولیس آپریشن کے دوران 40 ڈاکو جہنم واصل ہوئے، 68 زخمی،ڈاکوؤں کے 45 حملے ناکام بنائےگئے، 29 مغوی بازیاب کروائے۔

گزشتہ سال کچہ آپریشن کے دوران 18 پولیس جوان شہید، 13زخمی ہوئے، پنجاب پولیس کچہ کو ڈاکوؤں، شر پسند عناصر سے پاک کرکے دم لے گی، وزیر اعلی پنجاب نے کچہ ایریا کے تھانوں، چیک پوسٹوں کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے ہیں۔