ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گارڈن ٹاؤن:پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ، 2 منشیات فروش گرفتار

 گارڈن ٹاؤن:پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ، 2 منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین: آئس کی ترسیل ناکام ،بین الااضلاعی 2 منشیات فروشوں کوگرفتار کر لیا گیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن  میں چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے ملزمان کوخفیہ اطلاع پر ابوبکر بلاک سے گرفتار کیا۔ملزمان کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنے کا دھندہ کرتے تھے۔ملزمان مطلوبہ لوکیشن پر کپڑا سپلائی کرنے کے بہانے منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا اعتراف ہےوہ آن لائن آرڈر پر مختلف اضلاع اور صوبوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 4 کلو سے زائد آئس برآمد کر لی گئی۔

ملزمان بابر، مدثر کیخلاف مقدمہ درج کر   کے مزیدتفتیش جاری ہے۔