سٹی42: پاکستان کے سفارتی وفد کا دورہ امریکا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد آج نیویارک میں اقوام متحدہ سے اپنی ملاقاتوں اور سرگرمیوں کا آغاز کرےگا۔
سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا،وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا۔او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ دےگا۔ کل واشنگٹن میں امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی،وفد 6 جون تک قیام کرے گا۔
دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ ’امریکہ کے بعد وفد لندن، پیرس اور برسلز جائے گا اور پاکستان کی جنوبی ایشیا میں امن قائم رکھنے کے لیےکوششوں کو اجاگر کرے گا۔‘