اسرار خان : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ عید الا ضحی اور محرم الحرام کے سکیورٹی اقدامات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی آپریشز، ایس پی ڈولفن، ڈویژنل ایس پیز، تمام ایس ڈی پی اوز آپریشنز ، اور 84تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ شہر میں کوئی بھی شاہراہ نو گو ایریا نہیں ہونا چاہئے، ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہ کر دی گئی ہے، موثر پٹرونگ سے کرائم کنٹرول کریں، شہریوں کو سڑکوں پر پولیس ان کے تحفظ کیلئے موجود نظر آنی چاہئے۔ عید الا ضحی اور محرم الحرام کے سکیورٹی اقدامات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ مویشی منڈیوں کے گرد پی آر یو اور ڈولفن سکواڈ مسلسل گشت کریں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار منڈیوں میں نوسر بازوں پر بھی نظر رکھیں۔ موٹر سائیکل چوری کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تخفیف جرم اور،جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،۔ 15کال پر فوری رسپانس کیا جائے، ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز خود موقع پر پہنچیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغازکیا جا چکا ہے۔ اشتہاری، عادی مجرمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائیں۔ غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے، ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔
محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ قمار بازی میں ملوث بڑے مگر مچھوں کو قانوں کی گرفت میں لایا جائے۔ بدمعاش،قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ پر زیرٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ کرپشن پر ہرگز معافی نہیں ہوگی،دلیر ہوکر ایمانداری سے فرائض انجام دیں۔ تھانوں میں کارِ خاص کسی صورت قابل قبول نہیں، متعلقہ آفیسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تھانوں میں SIPSپروٹول کا خیال رکھا جائے۔ تھانو ں اور ناکوں پر شہریوں سے عزت واحترام سے پیش آئیں۔ شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سکیورٹی بڑھائی جائے، سنیپ چیکنگ یقینی بنائیں۔ ایف آر کے ایس او پیز کو فاسٹ ٹریک پر لائیں، مقدمات کا ایس او پیز کے مطابق اندراج یقینی بنائیں۔