پاکستان کو درست سمت میں لےکر جائیں گے، نوازشریف 

Nawaz sharif,former prime minister,City42
کیپشن: Nawaz Sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائدا ور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کو درست سمت میں لےکر جائیں گے، 2017کا پاکستان بہت اچھا تھا،کوشش ہے ملک کو 2017کی ڈگر پر واپس لے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق لارڈ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں پنجاب میں بلدیاتی نظام سے متعلق بات چیت کی گئی۔

کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کو برباد کیا،نواز شریف نے بلدیاتی نظام پر دوبارہ نشست کا عندیہ دیا،مبشر جاوید نے کہاکہ میاں نواز شریف ملک کی سلامتی و استحکام کے دعا گو نظر آئے۔