کلیم اختر : پنجاب فود اتھارٹی کااحمد پارک میں واقع مربہ اور اچار یونٹ پر چھاپہ، ناقص انتظامات پر یونٹ بند۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ایک ہزار کلوفنگس زدہ مربہ برآمد کر کے تلف کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مربہ اور اچار یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ تیار اچار میں فنگس پائی گئی ، ر گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کو ناقص کھلے مصالحہ جات لگا کراچار تیار کیا جا رہا تھا۔ ملازمین کے میڈیکلز اورفوڈ لائسنس بھی موجودنہ پائے گئے ۔ڈی جی کے مطابق خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔