شہر کے مختلف مقامات پر دفعہ 144 نافذ

 شہر کے مختلف مقامات پر دفعہ 144 نافذ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان : ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 5 مقامات پر 3 سے6 جون تک دفعہ144 نافذ کردیا۔ پی ایس سی ایگزامینیش سنٹر جوہر ٹاؤن، پنجاب گروپ آف کالجز غالب روڈ, گلبرگ تھری پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔
 پی ایم ایس امتحانات کے پیش نظر 5 مقامات پر 144 نافذ کی گئی ہے۔ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن بوائز کیمپس ،گرلز کیمپس گیٹ نمبر 6 پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن بھی شامل ہے۔ مذکورہ مقامات میں صرف امیدوار یا متعلقہ افراد کا ہی داخلہ ممکن ہوگا۔۔امتحانی مراکز کے گرد 100 گز کے فاصلے تک نوٹس، کتابیں ، اسلحہ لانےپر پابندی ہوگی۔