(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
بالی وڈ اداکار عامر خان اور کپل شرما حال ہی میں پنجابی فلم ’کیری آن جٹا 3‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب میں شرکت کے دوران عامر خان نے کپل شرما سے ان کے کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو ‘ کی تعریف کی ساتھ ہی شومیں نہ بلانے کا شکوہ بھی کیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان نے بتایا کہ میں آج کل کام کم کررہا ہوں، فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا ہوں اور اب میں ہر رات کو کچھ نہ کچھ ضرور دیکھتا ہوں، سونے سے پہلے کپل کا شو دیکھتا ہوں، اس شو کو دیکھتے ہوئے میں ان کا فین ہوچکا ہوں، کپل کے شو نے میری شاموں کو رنگین بنا دیا ہے ۔
عامر خان نے ساتھ ہی کپل سے شکوہ بھی کیا کہ آپ نے اب تک اپنے شو میں مجھے مدعو کیوں نہیں کیا؟اس پر کپل نے واضح کیا کہ جس دن عامر میرے شو میں آئیں گے، میرے شو کی خوش قسمتی کا دن ہوگا، میں نے کئی بار عامر خان کو شو کیلئے دعوت دی لیکن انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ابھی جارہا ہوں، بعد میں ملتا ہوں اور پھر عامر خان اس کے 3 سالوں بعد ملاقات کرتے ہیں۔