کون سی اداکارہ اپنی غلطی نہیں مانتی؟ شگفتہ اعجاز نے بتادیا

کون سی اداکارہ اپنی غلطی نہیں مانتی؟ شگفتہ اعجاز نے بتادیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور ظفر خان اپنی غلطی نہیں مانتیں ۔

شگفتہ اعجاز حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو اوور کانفیڈنس ہیں؟ سوال پر سوچ بچار کے بعد شگفتہ اعجاز نے نام لینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا۔بعد ازاں میزبان   کے سامنے کہاوت ’ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا ‘ رکھی اور سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ یا اداکار ہیں جن سے متعلق آپ کو لگتا ہے کہ انہیں کام نہیں آتا اور وہ اپنی غلطی دوسروں پر ڈال دیتے ہیں؟کافی سوچ بچار کے بعد شگفتہ اعجاز  نے اداکارہ سارہ علی خان کی بہن نور ظفر علی خان کا نام لیا۔

واضح رہے کہ   شگفتہ اعجاز   نور ظفر علی خان کے  ساتھ نجی ٹی وی کے ڈرامے ’  میرے داماد ‘ کے پراجیکٹ کا حصہ رہ چکی ہیں تاہم نور  نے  اس ڈرامے سے علیحدگی کرلی تھی  جس کے بعد  نور ظفر کی جگہ اداکارہ  وشمہ فاطمہ  کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer