ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے منیب بٹ کو ہتکِ عزت کیس میں 7 جون کو طلب کرلیا

عدالت نے منیب بٹ کو ہتکِ عزت کیس میں 7 جون کو طلب کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ کو کراچی سٹی کورٹ نے ہتکِ عزت کیس میں 7 جون کو طلب کرلیا۔

منیب بٹ کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی جانب سے  ہتک عزت کیس میں کارروائی کی درخواست پر پیش رفت رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور اداکار کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے بھی طلب کیا گیا تھا۔کراچی سٹی کورٹ میں اس حوالے سے گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ایڈووکیٹ فائق علی جاگیرانی کی درخواست کے جواب میں سماعت ہوئی۔

منیب بٹ کے وکیل نے عدالت میں سماعت کے دوران بیان حلفی پیش کیا لیکن درخواست گزار فائق علی جاگیرانی نے بیان حلفی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاور آف اٹارنی پر منیب بٹ کے دستخط غلط تھے اور پتہ بھی نہیں بتایا گیا۔اُنہوں نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ منیب بٹ کو پاور آف اٹارنی کی تصدیق کے لیے عدالت میں طلب کیا جانا چاہیئے۔

اُنہوں نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسر کی جانب سے عدالتی احکامات کے باوجود بھی مطلوبہ رپورٹ پیش کرنے میں ناکامی کی نشاندہی کی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ فائق علی جاگیرانی کے اعتراضات کا نوٹس لیتے ہوئے منیب بٹ کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی استدعا کرتے ہوئے سماعت  کو 7 جون تک ملتوی کردیا۔

Ansa Awais

Content Writer