سٹی 42:عالمی بازار میں سونا مہنگا ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی ایک تولہ سونا 1300 روپے اور دس گرام سونا 1112 روپے مہنگا ہوگیا۔
اآل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوگیاہے
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر مہنگاہوکر 1856 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے ، جس کی وجہ سے ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 38 ہزار 6 سو روپے اور دس گرام سونا1112 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 8 سو 27 روپے پر پہنچ گیا ہے۔