ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماد اظہر اور اسد قیصر کی گرفتاری روک دی گئی

حماد اظہر اور اسد قیصر کی گرفتاری روک دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اسد قیصر اور حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات میں اسد قیصر اور حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور ہوئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین آئندہ سماعت تک جواب جمع کرائیں۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ اسد قیصر کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں اس کی تفصیل بھی جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے 11 روز میں حماد اظہر کو مقامی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر