(سٹی 42)پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، آئی جی پنجاب انعام غنی نے 48 اعلیٰ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے، ایس ایس پی ایم ٹی منتظر مہدی کو سی ٹی او لاہور مقرر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور حماد عابد کو ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب، غلام دستگیر کو ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور،سدرہ خان کو ایس ڈی پی او شمالی چھاؤنی لاہور ،کیپٹن (ر) منصور اعوان ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اور علی جاوید انور ملک کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو پنجاب تعینات کردیا گیا۔ ڈی ایس پی واجد علی، ذیشان اقبال، شفیق احمد، عظمت اللہ ، محمد یوسف اور محمد اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ محمد اقبال اور انعام الحق کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد کردی گئی ہیں۔
ڈی پی او حافظ آباد محمد رضوان کو اے آئی جی کمپلینٹس ہیڈ کوارٹرپنجاب لاہور ،ایس پی سی آر او عثمان طارق بٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ایس پی یو ،ایس پی محمد عمران کو ایس پی سی آر او لاہور،آصف صدیق کو ایس پی ٹریفک لاہور اور محمد اسلم خان کو ایس پی سکیورٹی 3 لاہور تعینات کر دیا گیا۔
تقرری کے منتظر ایس ایس پی حسن اسد علوی کو اے آئی جی انسپیکشن، بشریٰ نثار کو ایس ڈی پی او سرور روڈ لاہور تعینات کیا گیااور ڈی پی او زاہد نواز مروت کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔