ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی ملاقات

CM Punjab meeting
کیپشن: CM Punjab meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف وہیپ قومی اسمبلی ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی اور ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے،ملتان ڈویلپمنٹ پیکیج پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف وہیپ قومی اسمبلی ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی ،ملک محمد عامر ڈوگرنے ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے اورملتان ڈویلپمنٹ پیکیج پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاشکریہ ادا کیا،  چیف وہیپ قومی اسمبلی ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر  کا کہنا تھا کہ آپ نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹر یٹ کا سنگ بنیاد رکھ کر عا م انتخابات میں  کیے گئےوعدے اور جنوبی پنجاب سے ملے مینڈیٹ کا حق ادا کیا ہے۔انشاء اللہ!آئندہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال سے جنوبی پنجاب کیلئےالگ سالانہ ترقیاتی پر وگرام ترتیب دیا جائے گا،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈزکو کسی اورمقصد یا کسی اورشہر منتقل نہیں کیا جا سکے گا،ملتان کے بعد بہاولپور میں بھی جلد سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسروں کو مالی اور انتظامی خود مختاری دی ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ترقی کے راستے کھل چکے ہیں،سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کو ہر صورت میں ترقی کا حق لوٹائیں گے-