ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے موسم سےمتعلق  پیشگوئی کر دی

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)لاہور میں حالیہ دنوں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم قدرے بہتر دکھائی دے رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا  جبکہ10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہر میں شدید گرمی پڑ رہی تھی لیکن حالیہ دنوں ہونے والی ہلکی بارش اور تیز ہواؤ کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے محکمہ موسمیات نے کل بھی پیشگوئی کی تھی کہ لاہور کا موسم چند دن خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔