سٹی 42: جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری ہوا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں ۔
اعلامیہ کے مطابق قیدیوں کیلئے صحت کی دیکھ بھال اور ذہنی صحت کی خدمات تک محدود رسائی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ناکافی مواقع ہیں ،یہ چیلنجز نہ صرف جیل کے انتظام کو بلکہ انصاف تک رسائی، عوامی تحفظ، انسانی وقار اور قانون کی حکمرانی کو بھی متاثر کرتے ہیں،بامعنی اور پائیدار جیل اصلاحات کیلئے ایگزیکٹیو، عدلیہ اور مقننہ میں مربوط تعاون کی ضرورت ہے، جیلوں کے انتظام، وسائل کی فراہمی اور اصلاحات کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ غیر ضروری قید کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو کم کرنے ،جیل کے انتظام کو آئینی و انسانی حقوق کے معیارات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں ۔اعلامیہ پر چاروں وزرائے اعلی نے دستخط بھی کیے۔
