ایس ایم عتیق شاہ بخاری:فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے راؤنڈ کے بعد 5 ارب کے قریب آبادی والے براعظم ایشیا ، جو کہ دنیا کی کُل آبادی کا تقریباً 60 فیصد بنتا ہے، کی کوئی ٹیم بھی پری کواٹر فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایشیائی ممالک کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا ہی رہے گا، اربوں ڈالر کمانے والی فیفا نے ابھی تک ایشیائی ممالک کی طرف خاص توجہ نہیں دی ، جس کی وجہ سے دنیا کی بڑی آبادی کی دلچسپی اس کھیل میں کم ہو گئی ہے ۔
اس بار بھی پری کواٹر فائنل ، کواٹرفائنل، سیمی فائنل اور فائنل میں یورپ، افریقہ اور شمالی اور جنوبی امریکہ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ براعظم ایشیا کی صرف ایک ٹیم جاپان 32 ٹیموں میں جگہ بنا سکی اور اور وہ بھی پری کواٹر فائنل میں ہار کر بڑے ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
براعظم ایشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا براعظم ہے،جس کی آبادی 5 ارب کے قریب ہے اور اسکےبعد اقوام متحدہ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، 2026 میں براعظم افریقہ کی کُل آبادی تقریباً 1.58 ارب (1,584,985,258) تک پہنچ چکی ہے، اور یہ دنیا کا دوسرا بڑا براعظم ہے یہ مجموعی طور پر دنیا کی آبادی کا تقریباً 19.1 فیصد ہے۔براعظم یورپ کی کل آبادی تقریباً 74 کروڑ (740 ملین) ہے۔ یہ آبادی دنیا کی کل آبادی کا تقریباً 11 فیصد بنتی ہے، اور اس لحاظ سے یہ دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا براعظم ہے۔ اس کےعلاوہ مجموعی طور پر پورے براعظم امریکہ (شمالی اور جنوبی امریکہ) کی آبادی تقریباً 1 ارب 6 کروڑ (1.06 بلین) سے زائد ہے۔ اس خطے کو دو بڑے براعظموں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
یورپی ممالک کی ٹیموں نے اب تک مجموعی طور پر 12 مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ جیتا ہے۔جن میں جرمنی 4 بار (1954، 1974، 1990 اور 2014)اٹلی 4 بار (1934، 1938، 1982 اور 2006)فرانس 2 بار (1998 اور 2018)انگلینڈ 1 بار (1966)سپین 1 بار (2010) شامل ہیں۔
اسی طرح براعظم جنوبی امریکہ کے تین ممالک نے 10 مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ جیتا ہے، جن میں برازیل نے 5 بار(1958، 1962، 1970، 1994 اور 2002)ارجنٹائن نے 3بار( 1978، 1986 اور 2022)یوراگوئے نے 2بار (1930 اور 1950) شامل ہیں۔