ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار

دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور گاڑی بھی دریا سے نکال کر ضبط کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد شیخوپورہ سے ناران گھومنے آئے تھے اور دریائے کنہار عبور کرنے کی ویڈیو بنانے کی کوشش میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔

پولیس کے مطابق مقامی رافٹنگ ٹیم نے چاروں کو بچالیا تھا جب کہ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer