ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول و ڈیزل کی فروخت میں7 فیصد اضافہ ریکارڈ

 پیٹرول و ڈیزل کی فروخت میں7 فیصد اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:جون 2026 کے دوران ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مجموعی فروخت 12 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن رہی ہے، رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث ماہانہ بنیاد پر فروخت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم سالانہ بنیاد پر مجموعی فروخت میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مجموعی فروخت ایک فیصد کمی کے ساتھ ایک کروڑ 62 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔ جون 2026 میں فرنس آئل کی فروخت 41 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی، جو ماہانہ بنیاد پر 41 فیصد زیادہ جبکہ سالانہ بنیاد پر 68 فیصد کم رہی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی فروخت جون میں 4 لاکھ 97 ہزار ٹن رہی، جس میں ماہانہ بنیاد پر 9 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیاد پر 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب پیٹرول کی فروخت 5 فیصد ماہانہ اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 49 ہزار ٹن تک پہنچ گئی، تاہم سالانہ بنیاد پر اس میں بھی 11 فیصد کمی دیکھی گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی 2026 میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی صورت میں ایندھن کی طلب میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ سستی پٹرولیم مصنوعات مہنگائی کی مجموعی رفتار میں کمی لانے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔