ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی، ہائی الرٹ جاری

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی، ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیاگیا۔

 یورپ کے ساتھ ساتھ امریکا کی کئی ریاستیں آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،جہاں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث حکام نے ہائی الرٹ جاری کردیاہے۔
 نیویارک، پنسلوانیا، نیوجرسی اور دیگرامریکی ریاستوں میں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والےدنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے،جس کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیویارک سٹی انتظامیہ نے شہریوں کو شدید گرمی سےبچانے کےلیے شہر بھر میں کولنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا عمل تیزکردیا ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer