ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا، ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت، خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

امریکا، ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت، خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

قطری حکام نے مذاکرات کو " مثبت پیش رفت" قرار دیا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی اور تیل کی عالمی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا۔

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل (Brent Crude) کی قیمت 73 سینٹ یا 1.02 فیصد کمی کے بعد 70.84 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 83 سینٹ یا 1.21 فیصد سستا ہو کر 67.75 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ تجارتی سیشن میں بھی برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوحہ میں دو روز تک جاری رہنے والے بالواسطہ مذاکرات میں امریکی اور ایرانی نمائندوں نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت، عالمی جہاز رانی کے تحفظ اور ایران کے منجمد مالی اثاثوں سمیت اہم علاقائی اور اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔