سٹی 42: شادباغ، رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی ہوگیا تھا جو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا
ایدھی ترجمان کے مطابق 12 سالہ بچہ میاں منشی ہسپتال میں دم توڑ گیا، تاحال شناخت نہ ہو سکی،پولیس کارروائی کے پیش نظر لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آج دوپہر رنگ روڈ پر سڑک پار کرتا بچہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آیا تھا،بچے کے لواحقین کی تلاش کیلئے ملحقہ آبادیوں کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App