ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرانی انارکلی سے علم کاجلوس؛جین مندر سے فوڈ سٹریٹ تک ٹریفک ڈائیورشن

پرانی انارکلی سے علم کاجلوس؛جین مندر سے فوڈ سٹریٹ تک ٹریفک ڈائیورشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پرانی انارکلی رسالہ بازار سے نکلنے والے علم جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک ڈائیورشن لگائی گئی 
ڈویژنل ایس پی کی نگرانی میں 16 انسپکٹر،148 وارڈنز تعینات کیے گئے ، علم جلوس مختلف راستوں سے ھوتا ہواآخری بس سٹاپ کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔
سی ٹی او لاہور نے کہا جین مندر سے فوڈ سٹریٹ ڈائیورشن لگائی جاچکی ہے، اے جی آفس سے فوڈ سٹریٹ بھی ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جارہا ہے، لائبریری روڈ سے فوڈ سٹریٹ بھی ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے، ایم او کالج اور پی ایم جی چوک سے ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا، راستوں کی بندش اور کھلنے کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا، شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم، سوشل میڈیا سے آگاہی دی جارہی ہے، 
شہری مزید رہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں،