ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام ؛ سیکورٹی انتظامات مکمل ؛آج 56 جلوس 425 مجالس ہوں گی

محرم الحرام ؛ سیکورٹی انتظامات مکمل ؛آج 56 جلوس 425 مجالس ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: 6محرم الحرام کےحوالےسےسکیورٹی انتظامات مکمل ہوگئے ، صوبائی دارالحکومت میں آج 56 جلوس، 425 مجالس ہوں گی
سکیورٹی پلان کے مطابق 4 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے،خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈیز اہلکار و خواتین رضا کاروں کی معاونت لی جا ئے گی۔سٹی ڈویژن میں 20جلوس، 102مجالس، کینٹ ڈویژن میں 7 جلوس 58 مجالس ہوں گی،سول لائنز میں 11جلوس، 44 مجالس، اقبال ٹاؤن میں 10 جلوس،87 مجالس ہوں گی
صدر میں 6 جلوس، 66 مجالس، ماڈل ٹاؤن میں 2 جلوس، 68 مجالس کو سکیورٹی دی جائے گی
ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا تمام عزاداری جلوس ومجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، زائرین چیکنگ پوائنٹس پرسکیورٹی اداروں سے تعاون کریں،