ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 برازیل : تربیتی طیارہ گر کر تباہ,دو افراد ہلاک

 برازیل : تربیتی طیارہ گر کر تباہ,دو افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔

 خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب چھوٹا تربیتی طیارہ مقامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد ساؤ ہوزے ڈو ریو پریٹو شہر کے ایک غیر آباد علاقے میں گر تباہ ہو گیا۔

 طیارے میں سوار دونوں افراد  جو پائلٹ کی تربیت لے رہے تھے ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس اور برازیلین ایئر فورس کا ایروناٹیکل ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن اینڈ پریوینشن سینٹر حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں۔