ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی: پانچ روز سے لاپتہ جواں سالہ لڑکی کو ڈولفن سکواڈ نے ڈھونڈ نکالا

پتوکی: پانچ روز سے لاپتہ جواں سالہ لڑکی کو ڈولفن سکواڈ نے ڈھونڈ نکالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری : پتوکی سے 5 دن سے گھر سے لاپتہ ہونے والی جواں سالہ لڑکی کو ڈولفن سکواڈ نے ڈھونڈ نکالا.

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم سبزہ زار کو لیاقت چوک کے قریب برقہ پوش خاتون کی اطلاع ملی،ڈولفن ٹیم کے پہنچنے پر لڑکی نے زارو قطار رونا شروع کر دیا،20سالہ جویریہ 25 جون پتوکی سے گھریلو ناچاقی پر گھر سے نکلی لاہور آپہنچی،ڈولفن ٹیم نے جویریہ کے ورثا سے پتوکی میں رابطہ کیا،ڈولفن ٹیم نے لڑکی کے بھائی زوہیب سے رابطہ کر کے اہل خانہ کے پہنچنے تک لڑکی کو حفاظتی تحویل میں رکھا۔

ایس پی ڈولفن کی بروقت اور بحفاظت شیلٹر فراہم کرنے پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔