ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوست کے خلاف درخواست دینا جرم بن گیا، پولیس اہلکار کا نوجوان پر بدترین تشدد

دوست کے خلاف درخواست دینا جرم بن گیا، پولیس اہلکار کا نوجوان پر بدترین تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دوست کے خلاف پولیس کو درخواست دینا ایک شہری کیلئے عذاب بن گیا، تھانہ باٹا پور میں تعینات پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر درخواست گزار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 تفصیلات کے مطابق شہری ذوالقرنین نے بتایا کہ اس نے دو روز قبل سیکیورٹی گارڈ سیف کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کروائی تھی جس کی رنجش دل میں رکھتے ہوئے پولیس اہلکار شفاقت نے ساتھیوں سیف اور نوید کے ساتھ مل کر ذوالقرنین پر حملہ کر دیا۔

شفاقت نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر نوجوان کو حبسِ بیجا میں رکھا. سیف اور نوید نے نوجوان پر ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کیا, واقعے کے دوران شفاقت اور اس کے ساتھی مسلسل مارپیٹ کرتے رہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈیفنس سی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار شفاقت سمیت تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے