ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی! انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر  

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی! انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ،ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 549 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔