ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ:سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقا بلہ، ایک ملزم ہلاک

شاہدرہ:سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقا بلہ، ایک ملزم ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :شاہدرہ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہے میں ایک ملزم مارا گیا۔

 ذرائع  کے مطابق سی سی ڈی اہلکار ملزم طاہر کو ریکوری کےلئے لے کر گئے،زیر حراست ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر زیر حراست ملزم زخمی حالت میں پایا گیا،زیر حراست ملزم طاہر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

سی سی ڈی حکام  کے مطابق  ہسپتال منتقلی کے دوران زیر حراست ملزم دم توڑ گیا، ہلاک ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے فرار ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی،پولیس نے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔