جہانزیب آفریدی: پشاور کے علاقے گلبہار پولیس اسٹیشن کی حدود صدیق کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سوات سے تعلق رکھنے والا خواجہ سرا فرمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول خواجہ سرا کی شناخت فرمان کے نام سے ہوئی ہے، جو سوات کا رہائشی تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان با آسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گلبہار پولیس اسٹیشن کی جانب سے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے.