نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، پی پی قیادت سے ایک اور ملاقات ہوگی

Nawaz Sharif\'s meetings in Dubai, Another meeting with PPP leader expected, City42
کیپشن: نوازشریف کیساتھ ن لیگ یو اے ای کے عہدیداروں کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں، پی پی قیادت سے ایک اور ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں،ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ ہفتے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ایک اور ملاقات کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں کے بھی رابطے ہوئے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں سے پنجاب کی سیاست پر گفتگو ہوئی ہے

دریں اثنا مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مسلم لیگ ن یو اے ای کے عہدیداروں نے ملاقات کی،ملاقات میں مریم نواز بھی شامل تھیں۔ مسلم لیگ یو اے ای کے وفد کی قیادت ن لیگ یو اے ای کے صدر غلام مصطفی مغل نے کی، نواز شریف نے سب کو عید کی مبارک باد دی، مسلم لیگ گلف کے صدر ایم این اے احسان الحق باجوہ بھی ملاقات میں شریک تھے،وفد میں ایم پی اے آزاد علی تبسم ،غوث قادری ،عبدالوحید پال،ابوبکر آفندی،چودھری عبدالغفار اور افتخار بٹ بھی شریک تھے.