پٹرول پمپ پر کھڑی ہونڈاسِوک کار غائب ہو گئی

Car theft from Petrol Pump, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رومیل الیاس:  تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں واقع گو پٹرول پمپ سے شہری عبدالقیوم خان کی 2005 ماڈل ہنڈا سوک کار چوری ہوگئی ۔تھانہ نواں کوٹ میں کار چوری کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی ۔شہری عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ گاڑی سے رزق روزگار وابستہ ہے پولیس حکام نوٹس لے کر گاڑی برآمد کروائیں۔

شہری عبدالقیوم خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی2005 ماڈل ہنڈا سوک گاڑی جس کا نمبر ایف ایس ایچ 7389 ہے۔ معمول کے مطابق گزشتہ رات11 بجے کھڑی کرکے گھر گیا۔  دوسرے  دن واپس آیا تو کار چوری ہوچکی تھی، جس پر 15 پر کال کی، پولیس اہلکاروں نے آکر جائے وقوعہ کا دورہ کیا، بعد ازاں میں نے گاڑی چوری کی ایف آئی تھانہ نواں کوٹ میں درج کروا دی۔عبدالقیوم نے پولیس حکام سے اپیل کی کہ چوری ہو جانیوالی گاڑی سے اسکا روزگاراور اس کے اہل خانہ کا رزق وابستہ ہے، نوٹس لیکر گاڑی برآمد کروائی جائے۔