ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی: پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

Police encounter in Manga Mandi Lahore, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: صدر انویسٹی گیشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مانگا منڈی میں مقابلہ،پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا ملزم شاہد مارا گیا۔ دوسرا ملزم ابرار زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار۔  پولیس ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مانگا منڈی پہنچی تھی۔
 
ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان کی سربراہی میں ٹیم نے مانگا منڈی میں چھاپہ مارا، زیر حراست ملزمان شاہد علی اور ابرار کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جایا گیا تھا، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی اور کراس فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے جبکہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزم شاہد علی ہلاک اور ابرار شدید زخمی ہوگیا۔

ہلاک ہونیوالا ملزم قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزمان نے گزشتہ روز انویسٹی گیشن چوہنگ میں تعینات کانسٹیبل ندیم کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا، ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن کیا مگر کامیابی نہ ملی۔