چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم کی ایرانی صدر و عسکری قیادت سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم کی ایرانی صدر و عسکری قیادت سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تہران میں ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور  دوطرفہ سکیورٹی اور  دفاعی تعاون کو  مضبوط بنانے پر تبادلہ  خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوران ملاقات دوطرفہ تزویراتی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کے ماحول پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بامعنی، دیرپاسکیورٹی اور دفاعی تعاون شروع کرنےکی خواہش کا اظہار کیا، جنرل ندیم  رضا نے ایران کے عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر