(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہوگئی، مولانا فضل الرحمان کو لاہور اتفاق ہسپتال داخل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان لاہور اتفاق ہسپتال میں داخل ہوئے۔
ہسپتال ذرائع کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان کو ایک ہفتہ تک ہسپتال میں رکھا جائے گا، مولانا فضل الرحمان کے ضروری ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے ہیں،ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہسپتال آمد ہوئی جہاں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اورگلدستہ پیش کیا،وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نےہسپتال انتظامیہ کو مولانا فضل الرحمان کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔